• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق چیئرمین بشریٰ بی بی سے کئی بار نکاح سے پہلے ملے، عون چوہدری


استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے بیان پر رد عمل دے دیا۔

 بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی شکل دیکھی ہی تب تھی جس دن نکاح کیا تھا۔

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے عون چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو نکاح سے پہلے نہ دیکھنے کا دعویٰ اس صدی کا سب سے بڑا جھوٹ ہے، سابق چیئرمین بشریٰ بی بی سے ایک بار نہیں کئی بار نکاح سے پہلے ملے، گھنٹوں ملاقات کرتے رہے۔

عون چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے پول کھولے تو انہیں شرم سے سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سے نکا ح سے پہلے درجنوں بار ملے بھی اور دیکھا بھی تھا۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی قرآن پر حلف دے دیں کہ انہوں نے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا نکاح سے پہلے چہرہ نہیں دکھایا، میں خود سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ملاقات کیلئے لے کر جاتا رہا۔

 عون چوہدری نے یہ بھی کہا کہ خود کو قوم کا لیڈر کہنے والا جھوٹ بولے تو میرا فرض ہے کہ سچ سامنے لاؤں، سابق چیئرمین جھوٹ میں کتنا گریں گے کہ جھوٹا قرآن اٹھانے تک پہنچ گئے، سابق تعلق کا لحاظ رکھ رہا ہوں ورنہ ایسے راز کھولوں کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا گند دنیا کے سامنے آجائے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سابق چیئرمین کی سیاست جھوٹ پر مبنی ہے اللّٰہ کا شکر ہے کہ ان کو وقت پر ہی چھوڑ دیا، نئے چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے بیرسٹر گوہر علی کی نامزدگی بھی ان کے اندر کے خوف کی عکاس ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی کے کسی اہل شخص کو پارٹی میں مقام دینا ہی نہیں چاہتے۔

عون چوہدری نے کہا کہ ملک میں شر پھیلانے اور اداروں سے تصاد م کرنے والے کے خلاف آواز بلند کرنا ملک سے وفا کے مترادف ہے۔

قومی خبریں سے مزید