• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ جانتے ہیں یہ کس مشہور گلوکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بچن کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں، ان ہی میں سے ایک سلیبریٹی کی تصویر سامنے آئی ہے جسے ممکن ہے مداح پہنچان جائیں۔ 

یہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی گلوکارہ ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات میں ہی نیشنل ایوارڈ حاصل کرلیا تھا۔ 

اس گلوکارہ کا کامیابیوں سے بھرپور پلے بیک سنگر کا کیریئر سنجے لیلا بھنسالی کی بلاک بسٹر فلم دیوداس سے شروع ہوا تھا اور یہ آج بھارت کی صف اول کی گلوکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ 

اس گلوکارہ نے متعدد میوزک پروگرامز کی میزبانی کی ہے، جبکہ اپریل 2013 امریکی ریاست اوہائیو میں اس وقت کے گورنر نے ایک دن کو ان کے نام سے منسوب کردیا تھا۔ 

فوٹو بشکریہ شریا گھوشل / فیس بک
فوٹو بشکریہ شریا گھوشل / فیس بک

اگر آپ بھی ان کے مداح ہیں تو آپ نے بالکل درست اندازہ لگایا۔ یہ بچپن کی تصویر نامور گلوکارہ شریا گھوشل کی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید