• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی، اسرائیل

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسرائیل نے کہا ہے کہ غزہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی ہے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سے اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلن لیوی نے بیان میں کہا کہ جنگی اہداف کے حصول کے پابند ہیں۔ 

ترجمان اسرائیلی حکومت ایلن لیوی نے مزید کہا کہ اہداف میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہیں۔ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کی جنگی صلاحیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 

ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کا غزہ کی پٹی پر کنٹرول بھی ختم ہو جائے گا۔ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان اسرائیلی حکومت ایلن لیوی نے کہا کہ اسرائیلی فورسز نے جبالیا کیمپ میں حماس کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا۔ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللّٰہ کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر ڈالا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید