بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ہوئی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں میں 13 دسمبر تک توسیع کردی گئی۔
کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھیں۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل لطیف کھوسہ بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھے۔