بنگلادیش کے مشفق الرحیم نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور ٹیسٹ کے پہلے دن ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ پر آؤٹ قرار دے دیے گئے۔
بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میرپور ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔
میچ کے پہلے روز بنگلادیش کے مشفق الرحیم غیر معمولی انداز میں فیلڈنگ میں مداخلت کے مرتکب پائے گئے۔
مشفق الرحیم نے گیند کھیلنے کے بعد اسے اپنے ہاتھ سے روکا تو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا۔
تھرڈ امپائر نے مشفق الرحیم کو جان بوجھ کر گیند روکنے پر آؤٹ قرار دیا۔