• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور ٹیسٹ کا پہلا دن: بنگلادیش 172 پر آؤٹ، نیوزی لینڈ بھی 55 پر 5 وکٹوں سے محروم

فوٹو بشکریہ کرک انفو
فوٹو بشکریہ کرک انفو

بنگلادیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن ہوم ٹیم کو جلد آؤٹ کرنے کے باوجود مہمان ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ 

میرپور ڈھاکا میں کھیلے جارہے میچ میں اسپنرز فرینڈلی وکٹ پر بنگلادیش کی ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

مشفیق الرحیم 35، شہادت حسین 31، مہدی حسن 20، محمود الحسن جوئے 14، شریف الاسلام 10 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ 

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ اعجاز پٹیل نے دو اور ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلادیش کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کے بعد خود بھی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ 

دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں پر 55 رنز بنالیے جبکہ اسے بنگلادیش کا خسارہ ختم کرنے کےلیے مزید 117 رنز درکار ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 12 اور گلین فلپس 5 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ 

کین ولیمسن 13، ڈیون کونوے 11 اور ٹام لیتھم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ  ہینری نکولس ایک اور ٹام بلنڈل کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹے۔ 

بنگلادیش کے مہدی حسن میراز نے 3 اور تیج الاسلام نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید