بلوچستان ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ دوبارہ لینے کی درخواست خارج کر دی۔
کوئٹہ میں بلوچستان ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ نشستیں خالی رہ جاتی ہیں تو وہ اوپن میرٹ کوٹہ پر منتقل کی جائیں۔
درخواست گزار نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ پی ایم ڈی سی کے تجویز کردہ اصولوں کے مطابق نہیں تھا۔