مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے بلوچستان، پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔
لاہور میں شہباز شریف سے ن لیگ بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل اور جام کمال نے ملاقات کی۔
اس دوران بلوچستان میں ن لیگ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کےلیے تجاویز پر غور کیا گیا۔
ن لیگی صدر سے خوشاب سے سابق رکن قومی اسمبلی سمیرا ملک، کراچی کے خواجہ شعیب اور صالحین تنولی نے ملاقاتیں کیں۔
ان ملاقاتوں کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ وفاق کی مضبوطی اور ترقی کی علامت ہے، پاکستان کی ترقی کےلیے بلوچستان کی ترقی لازم ہے۔
ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ تمام صوبوں کو ترقی کے عمل میں ساتھ لے کر چلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صوبوں کو وسائل کی یکساں تقسیم یقینی بنائیں گے۔