سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے میمورنڈم جاری کر دیا۔
شیریں مزاری کا نام عدالتی حکم پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا تھا۔
عدالت نے پی سی ایل سے نام نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔