• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاحیات نا اہلی کا قانون اب ختم ہو چکا: اعظم نذیر تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ---فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ---فائل فوٹو 

مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی کا قانون اب ختم ہو چکا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ تاحیات نا اہلی کے خلاف دائر درخواست کو 2 سال ہو گئے ہیں، صرف نواز شریف کا کیس نہیں 100 سے زائد افراد کو تاحیات نا اہل کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ ک کہنا تھا کہ اچھا ہو اگر سپریم کورٹ تاحیات نا اہلی کے خلاف درخواست مقرر کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ کا ذوالفقار بھٹو کا مقدمہ سننا بہت اچھا اقدام ہے، یہ ریفرنس 2012ء سے زیرِ التوا ہے، 12 سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا۔

قومی خبریں سے مزید