• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے مداح کے اصرار پر اپنی منہ دکھائی سے متعلق انکشاف کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں سوال جواب کا سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے شادی، دوست اور ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات پوچھے۔

انسٹا گرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال پوچھا کہ انہیں منہ دکھائی کی رسم میں کیا ملا تھا؟

جس پر مریم نفیس نے فخر سے بتایا کہ مجھے منہ دکھائی کی رسم میں سپلیمنٹری کریڈٹ کارڈ ملا تھا۔

انہوں نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے شادی کی تقریب کی اپنی پسندیدہ تصویر شیئر کی، جو مایوں کی تقریب میں لی گئی تھی۔

ولیمے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نفیس نے بتایا کہ میں نے ولیمے کی تقریب یتیم اور بے سہارا بچوں کے ساتھ منائی تھی۔

انسٹا گرام پر سوال جواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا نکاح کے وقت دستخط کرتے ہوئے ہاتھ گھبراہٹ سے کانپے تھے؟

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ نکاح کے وقت گھبرائی ہوئی تھیں لیکن اس کے ساتھ خوشی بھی تھیں۔

ایک مداح نے سوال کیا کہ پہلے کس نے پرپوز کیا؟

اداکارہ نے شوہر کے ہمراہ پہلی بار لی گئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ شوہر نے پرپوز کیا اور پہلی ملاقات ایک گانے کی ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران ہوئی تھی۔

عثمان خالد بٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مریم نفیس نے ساتھی اداکار کو جگر کا ٹکڑا قرار دے دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید