سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کے معاملے پر بلاول بھٹو متحرک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پارٹی کے سینئر وکلاء کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی پی لائرز فورم کے چاروں صوبوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر رضا ربانی اور پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیئر بخاری بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں 12 دسمبر کو سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کی سماعت سے متعلق مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں طے پایا کہ 12 دسمبر کو پی پی کی سینئر قیادت اپنے وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ جائے گی۔