• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ منزل آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشاف

عائشہ منزل پر عمارت میں آگ لگنے کے حوالے سے محکمہ فائربریگیڈ کی ابتدائی رپورٹ سامنے آگئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمارت میں نا تو ایمرجنسی الارم تھا اور نا ہی ہنگامی اخراج کے راستے بنائے گئے تھے۔

محکمہ فائربریگیڈ نے فیڈرل بی ایریا پر عمارت میں آتشزدگی کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گراؤنڈ فلور پر موجود تمام دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔

ابتدائی رپورٹ میں فی الحال آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق آگ سے گراؤنڈ فلور پر قائم 169 دکانیں مکمل جل گئیں، تیسری منزل پر ایک اپارٹمنٹ مکمل آگ سے متاثر ہوا جبکہ دوسری منزل کے دو اپارٹمنٹس کو معمولی نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ فائر بریگیڈ کو آگ لگنے کی اطلاع بھی دیر سے دی گئی۔

خیال رہے کہ بدھ کو عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ سینٹر پر فرنیچر کی دکانوں میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید