• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غفور حیدری نے علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو غیر سنجیدہ انسان قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ 9 مئی کے پیچھے تحریک انصاف ہے، پی ٹی آئی آئین کے دائرے میں رہ کر احتجاج کرتی ہے تو اس کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اگر 9 مئی دہرانا چاہتی ہے تو کیا کہا جاسکتا ہے؟ 24 نومبر کا احتجاج پی ٹی آئی کا اپنا احتجاج ہے۔

صحافی نے استفسار کیا کہ تو آپ سمجھتے ہیں 9 مئی کے پیچھے پی ٹی آئی تھی؟ اس پر جے یو آئی رہنما نے جواب دیا کہ ظاہر ہے جو کچھ ہوا وہ پی ٹی آئی نے کیا، احتجاج تھا یا جو تھا، ناپسندیدہ عمل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور ایک غیرسنجیدہ انسان ہے، ایک ریاست کی اہم پوسٹ پر بیٹھ کر مار دھاڑ کی باتیں کرتا ہے۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے یہ بھی کہا کہ 24 نومبر کا احتجاج پی ٹی آئی کا اپنا احتجاج ہے، وہ اپنے پلیٹ فارم پر احتجاج کر رہے ہیں، ہم سے کیوں وہ رابطہ کریں گے؟

قومی خبریں سے مزید