پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کندھے کی انجری کے باعث 6 ہفتے کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شوال ذوالفقار کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری ہوئی تھی۔
پی سی بی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شوال ذوالفقار کو اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کے دائیں کندھے کا ایکسرے کرایا گیا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شوال ذوالفقار کی واپسی کا فیصلہ مناسب وقت پر ہو گا، اس دوران ٹیم فزیو ان کی انجری کو دیکھیں گی۔