خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ملک یوسف خان پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کا حصہ بن گئے۔
پشاور میں پی ٹی آئی پی کے چیئرمین پرویز خٹک کی موجودگی میں ملک یوسف نے خان نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر سابق وزیر دفاع نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر لوگ پی ٹی آئی پی میں شامل ہو رہے ہیں، ہمارا اگلا جلسہ صوابی میں ہوگا۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ پارٹی رجسٹرڈ ہوگئی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی پی کا منشور عوام کے سامنے رکھیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوشہرہ کی سات نشتسوں کو جیت کر دکھاؤں گا۔