• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا بارش سے متاثرہ میچ ڈرا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کینبرا میں پاکستان اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کا بارش سے متاثرہ میچ ڈرا ہوگیا۔ہفتے کو آخری دن ایک بھی گیند پھینکی نہ جاسکی۔پاکستانی ٹیم اتوار کو کینبرا سے پرتھ پہنچے گی۔میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود کی ڈبل سنچری کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 391 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی۔کپتان شان مسعود نے ناقابل شکست 201رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا کی پی ایم الیون نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنائے تھے۔واضح رہے کہ یہ چار روزہ میچ ٹیسٹ میچ سیریز کی تیاری کا حصہ تھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔پیٹ کمنز کی قیادت میں آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ہفتے کو پرتھ پہنچے گی۔

اسپورٹس سے مزید