• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز پروگرام کے مطابق ہوگی، پی سی بی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس ماہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل پروگرام کے مطابق ہوں گے۔ جمعرات کو لاہور میں پی سی بی کو آرڈینشن کمیٹی کی میٹنگ میں سیریز کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق مہمان ٹیم کے آدھے کھلاڑی 21مئی اور بقیہ ٹیم دو دن بعد پاکستان پہنچے گی۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں شریک کرکٹرز ناہید رانا اور رشاد حسین کو جلد از جلد پاکستان سے واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید