کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرتھ کے واکا اسٹیڈیم میں 2022 سے ٹیسٹ میچ نہیں ہوئے لیکن نئے اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ کیلئےڈراپ ان پچ واکا اسٹیڈیم ہی میں تیار ہوئی ہے۔ ڈراپ ان پچ کو چند دن پہلے گراؤنڈ میں بچھایا گیا ہے۔ اس گراؤنڈ پر آسٹریلیا نے تین ٹیسٹ کھیلے ہیں تینوں میں پہلے بیٹنگ کی اور تینوں ٹیسٹ جیتے۔ ویسٹ انڈیز کو 164 رنز ، نیوزی لینڈ کو296 اورایک سال پہلے بھارت کو146رنز سے شکست دی۔ آسٹریلوی ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈکا کہنا ہے کہ پرتھ میںبیٹرز اور بولروں دونوں کیلئے سازگار کنڈیشنز لگ رہی ہیں۔ امید ہے شائقین کو اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔