• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلسل فاسٹ لین میں ہیوی ٹریفک سےحادثات ، موٹروے پولیس خاموش

اسلام آباد خصوصی نامہ نگار) ہیوی ٹریفک کا مسلسل فاسٹ لین میں چلنا ہائی ویز اور دیگر شاہراہوں پر حادثات کی بڑی وجہ بن گیا ہے ،نیشنل ہائی ویز و موٹر وے پولیس سب کچھ دیکھتے ہوئے بے بسی اور لاچاری کی تصویر بنی ہوئی ہے، موٹر وے پر قوانین پر عملدرآمد کی دعویدار جی ٹی روڈ سمیت دیگر مین شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کے مسلسل فاسٹ لین میں چلنے کو روکنے میں بری طرح ناکام ہے، پشاور سے لاہور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ فاسٹ لائن پر گڈز ٹرانسپورٹ کے مسلسل قبضے کی وجہ سے دیگر گاڑیوں کو رانگ سائیڈ سے اوورٹیک کرنا پڑتا ہے جس سے حادثات معمول بن چکے ہیں، ضرورت اس امر کی فاسٹ لائن پر قبضے عادی عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے نہ صرف چالان مہم چلائی جائے بلکہ گاڑیوں کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے۔