• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی مظالم انسانی حقوق کی تنظیموں پرسوالیہ نشان ہیں‘ عبداللہ حمید گل

راولپنڈی (خبر نگار) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ حمید گل نے کہا ہے کہ اسرائیل فورسز کے ہاتھوں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام انسانی حقوق کی تنظیموں اور علمبرداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہسپتالوں، عبادتگاہوں، سکولوں پر بمباری جنگی جرائم کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کیخلاف انسانی حقوق خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔