• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزاحمت پر فائرنگ، 2 دکاندار زخمی، شہری 26 موٹرسائیکلوں اور 30 موبائلز سے محروم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں میں شہریوں کو ایک گاڑی،26 موٹر سائیکلوں اور دیگر قیمتی اشیاء سمیت 30 قیمتی موبائلز سے محروم کر دیا گیا۔تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں پولٹری کی دکان پر ڈکیتی میں مزاحمت پر ایک شخص کو گولی مار دی گئی ، پولیس کو جمیل سلطان نے بتایا کہ میں اپنی مرغیوں کی دکان پر ہمراہ ملازم سید ایثار حسین شاہ موجود تھا کہ تین موٹرسائیکل سوار آئے اورگن پوائنٹ پر 3موبائل، نقدی اور موٹرسائیکل کی چابی لے کر فرارہوگئے۔تھانہ آر اے بازار پولیس کو شیخ دانش جمشید نے درخواست دی کہ میری انڈوں کی دکان پر 2مسلح اشخاص آ گئے اور کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو امجد کے مزاحمت کرنے پر ایک شخص نے فائر کیا جو اسے پیٹ میں لگا ۔ تھانہ نیوٹاؤن پولیس کو سمیرا اقبال نے درخواست دی کہ میں رکشے والے کو کرایہ دینے لگی تو اس نے میرا موبائل چھین لیا اور فرار ہوگیا۔تھانہ ٹیکسلا پولیس کو ساجد خان نے درخواست دی کہ میں اور میری بیوی گھر میں موجودکہ2 موٹرسائیکل سوار اسلحہ کے نوک پر طلائی زیورات مالیت6لاکھ روپے اور60ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔تھانہ روات پولیس کو خورشید خا ن نے درخواست دی کہ چور لیپ ٹاپ،پندرہ تولے سونا،کپڑے بیڈ شیٹس جوتے ،پندرہ سو درھم،ایک لاکھ روپے کیش، پولیس کو محمد محسن نے درخواست دی کہ ملزم دو لیپ ٹاپ، سمارٹ واچ،50000 پاکستانی جبکہ 400 برٹش پاؤنڈ، سونا 5 تولے لے اڑے۔دیگر وارداتیں تھانہ نیوٹاؤن، نصیر آباد ، ائرپورٹ ، آبپارہ کی حدود میں ہوئیں۔