اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے علاقہ ایف الیون میں واقع نجی کیفے میں قوالی دیکھنے جانیوالے جڑواں شہروں کی پولیس کے جوان آپس میں بھڑ گئے۔ کیپٹل پولیس کا ڈولفن کانسٹیبل سید علی عمار ٹانگ پر گولی کھا کر پمز پہنچ گیا۔ شالیمار پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل حماد عباسی سمیت 4نوجوانوں کیخلاف قتل خطا جبکہ منیجر ارگیلہ کیفے ذیشان خان کیخلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کر لیاگیا۔ادہر تھانہ ائرپورٹ نے احمد علی جبکہ تھانہ چکری نے پروین اختر کی درخواستوں پر مقدمات درج کرلئے۔