اسلام آباد (ایوب ناصر‘ خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کے سستے بازاروں جی سکس، جی ٹین اور ایچ نائن میں اتوار کو غیر معمولی رش رہا۔ خریدار معیار اور قیمتوں بارے شکوہ کرتے نظر آئے۔ آلو 60تا 94جبکہ پیاز 115تا 166کی درجہ اول قیمتیں وصول کی جاتی رہیں۔ دکاندار ادرک 440‘ دیسی لہسن 412‘ چائنا لہسن 596‘ ٹماٹر 136‘ سبز توری 180‘ ٹینڈا 130‘ ماڑو 85‘ بھنڈی 160‘ کدو 165‘ لوکی 150‘ کریلا 200‘ بینگن 88‘ کھیرا 90اروی 160‘ شملہ مرچ 220‘ پھول گوبھی 100جبکہ زندہ مرغی 327روپے کلو اور انڈے 338روپے درجن سے زائد وصول کرتے رہے۔