راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) نگران صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ و بہبود آبادی پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ اقلیتی برادری ملکی ترقی میں اہم اور تعمیری کردار ادا کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی ایف جی ایف چرچ میں کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ پاکستان کی ترقی میں تمام مذاہب کے ماننے والوں کا یکساں کردار ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو آمدہ کرسمس کی مبارک باد دی اور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر پاسٹر جسٹن جاوید ، پاسٹر فرینک العزیز ،پاسٹر صابر خورشید ، پاسٹر منور ،پاسٹر الیاس ، پاسٹر عارف بھٹی سمیت مسیحی برادری بھی موجود تھی۔