نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے لیے اپنی منڈیاں کھولے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔
نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے پاکستانی کاروباری وفد کے ہمراہ دورۂ چین کے دوران چین کے نائب وزیر تجارت لی فی سے ملاقات کی۔
وزارتِ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک چین تجارت بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
حکام کے مطابق گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان اپنی تجارت بڑھانا چاہتا ہے، چین پاکستان کے لیے اپنی منڈیاں کھولے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی خسارہ کم کرنے کے اقدامات کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کا فائدہ پاکستان اور چین کی تاجر برادری کو پہنچنا چاہیے، پاک چین تجارت بڑھنے سے عوام کو خوش حالی ملے گی۔
حکام وزارتِ تجارت کے مطابق پاکستان کا 20 رکنی کاروباری وفد چین کا دورہ کر رہا ہے، پاکستانی وفد چین کے صنعت کاروں، کاروباری افراد سے ملاقاتیں کر رہا ہے۔
ان کا یہ دورہ ’وژن پاکستان ہنڈریڈ بلین ڈالرز‘ کا ایک حصہ ہے۔