• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ: جنرل اسمبلی کا غزہ پر خصوصی اجلاس کل ہو گا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

غزہ کی سنگین صورتِ حال پر اقوامِ متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس کل (منگل کو) ہو گا۔

اجلاس میں جنگ بندی کی قرار داد کے متن پر ووٹنگ کا امکان ہے۔

جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں غزہ کے انسانی بحران پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اجلاس مصر اور موریطانیہ کے نمائندوں کی درخواست پر کل سہ پہر بلایا گیا ہے، جس میں جنگ بندی کی قرارداد کے متن پر ووٹنگ ہو سکتی ہے۔

خیال رہے کہ متن کا مسودہ جمعے کو سلامتی کونسل میں ویٹو کی گئی قرار داد جیسا ہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید