• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کا نہیں سوچ رہا، فوکس انڈر19 ایشیاکپ اور ورلڈکپ پر ہے، محمد ذیشان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان انڈر 19 ٹیم کے فاسٹ بولر محمد ذیشان نے کہا ہے کہ فی الحال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا نہیں سوچ رہا، فوکس انڈر 19 ایشیا کپ اور پھر انڈر 19 ورلڈکپ پر ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں اپنی کارکردگی سے کافی خوش ہوں۔ انڈر 19 لیول ہر پلیئر کےلیے کافی اہم ہوتا ہے۔ 

نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی انڈر 19 سے ہی اوپر آئے، مجھے بھی امید ہے کہ اچھا رزلٹ ملے گا۔ 

بھارت انڈر19 کے خلاف میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے ذیشان کا کہنا تھا کہ انڈیا کیخلاف میچ کا پریشر نہیں لیا، اس میچ کو ایک عام میچ سمجھ کر کھیلا تھا۔

محمد ذیشان انہوں نے کہا کہ ایمبروز اور شعیب اختر کو پسند کرتا ہوں، اپنا نام بنانا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اپنے بولنگ ایکشن سے مطمئن ہوں، فٹنس پر محنت کروں گا تاکہ اسکو تبدیل نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ انڈر 19 ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں پاکستان کو چیمپئن بنانا چاہتا ہوں۔ خواہش ہے کہ ان دونوں ٹورنامنٹ میں پاکستان کا بہترین بولر بنوں۔

محمد ذیشان کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ میرا فوکس ہے لیکن موقع ملا تو تینوں فارمیٹ کھیلنا چاہوں گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید