ترکیہ میں دولت مند دولہے کی جانب سے دلہن کو 8 کلو گرام سونے کے زیورات کا تحفہ پیش کرنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی ترکیہ کی ریاست اورفا میں شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
بتایا جاتا ہے کہ دولہا کا باپ دولت مند تاجر ہے۔ دولہے نے 8 کلو گرام سونے سے بھرا بیگ دلہن کو پیش کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے اپنے رد عمل میں مختلف تبصرے کئے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے وقت میں جب ترکیہ معاشی بحران کا شکار ہے، اس قسم کا اسراف نہیں کرنا چاہیے۔
تاہم کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ ذاتی تحفہ پر کسی کو تنقید نہیں کرنی چاہیے۔