اسلام آباد(فاروق اقدس) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ ہفتے کو لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے لندن میں کوئی سیاسی ملاقات نہیں کی، اسلام آباد میں انہوں نے مولانا شیرانی سے ملاقات کی اوراہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی ،آج پشاور روانہ ہوجائینگے ،جبکہ ایسی امکانی خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ وہ لندن میں موجود مسلم لیگ(ن) کے سربراہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے علاوہ لندن میں سکونت پذیر ایم کیو ایم کے قائد سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں تاہم انکے قریبی ذرائع کے مطابق لندن میں کسی سے سیاسی ملاقات کا نہ تو کوئی شیڈول تھا نہ پروگرام اور اعلانیہ یا غیر اعلانیہ کوئی ملاقات نہیں ہوئی، لندن سے واپسی پر مولانافضل الرحمان نے اپنی اولیں مصروفیات میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین مولانا شیرانی سے اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کی، مولانا فضل الرحمان آج پشاور روانہ ہوجائیں گے۔