ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کی عمارت پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 3 سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید اور 16 زخمی ہو گئے۔
حکام نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بلاول بھٹو کی مذمت
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے ناقابلِ معافی ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی نرسریوں کو ختم کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کیا جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے حملے میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
دوسری جانب سابق صدر آصف زرداری نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے منصوبہ سازوں اور نرسریوں کو ختم کرنا ہو گا۔
آصف زرداری نے شہید جوانوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔