• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی قائد نواز شریف سرخرو ٹھہرے ہیں، عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ن لیگی قائد نواز شریف سرخرو ٹھہرے ہیں۔

نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے بریت پر عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف سرخرو ٹھہرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2017ء میں شروع ہونے والے زوال کا باب ان شاء اللّٰہ 8 فروری 2024ء کو بند ہوجائے گا۔

ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا باب ان شاء اللّٰہ 8 فروری کو بند ہوجائے گا۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی کہا کہ عوام خود پر ٹوٹنے والے عذاب کا دو ٹوک فیصلہ اپنے ووٹ کے ذریعے سنائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید