• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایئرپورٹ: زیرو لیول پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی

بجلی کی عدم فراہمی پر کسٹم نے اسکیننگ روک دی: فوٹو فائل
بجلی کی عدم فراہمی پر کسٹم نے اسکیننگ روک دی: فوٹو فائل

جناح انٹرنینشل ایئرپورٹ کراچی پر زیرو لیول پر بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس کے بعد ٹرمینل بلڈنگ کی بجلی بند کردی گئی۔

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ زیرو لیول پر بجلی کے تاروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، احتیاطی تدابیر کے تحت کراچی ایئرپورٹ کےٹرمینل بلڈنگ کی بجلی بند کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی عدم فراہمی پر کسٹم نے اسکیننگ روک دی، کراچی ایئرپورٹ کا ڈومیسٹک ڈپارچر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ڈپارچر لاؤنج کا کچھ حصہ بھی اندھیرے میں ڈوب گیا۔

دوسری جانب ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے زیرو لیول پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، آگ بجلی کی تاروں میں شارٹ سے لگی تھی، ایئرپورٹ کی ٹرمینل عمارت میں جنریٹر سے بجلی بحال کر دی گئی۔

قومی خبریں سے مزید