• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی لائبریری کو 45 برس بعد وینائل ریکارڈ واپس مل گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

45 برس قبل لیا گیا وینائل ریکارڈ بلآخر امریکی لائبریری کو لوٹا دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست میساچوسٹس کی ایک لائبریری سے 45 برس قبل جونیئر واکر اینڈ دی آل اسٹارز کی البم اینتھالوجی کا وینائل ریکارڈ لیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ وینائل ریکارڈ آج سے 45 برس پہلے 27 اکتوبر 1978ء کو لوٹایا جانا تھا لیکن ریکارڈ لینے والے شخص نے اسے مقررہ وقت پر واپس نہیں کیا تھا۔


بوسٹن میں قائم جمائکا پلین برانچ آف دی بوسٹن پبلک لائبریری کے مطابق انہیں مذکورہ وینائل ریکارڈ حال ہی میں ریٹرن بِن، یعنی وہ ٹوکری جس میں چیزیں واپس لوٹائی جاتی ہیں، سے ملا ہے۔

لائبریری کی سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق انہیں 45 برس پرانا خزانہ واپس مل گیا ہے۔

لائبریری انتظامیہ کے مطابق اب لائبریری میں وینائل ریکارڈز نہیں رکھے جاتے، اس لیے اسے مقامی تاریخی ذخیرے میں جمع کروا دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لائبریری کے مہتمم کا کہنا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ البم کس نے نکلوائی تھی یا کس نے واپس کی ہے۔ 

ان کے مطابق اب لائبریری تاخیر سے چیزیں واپس کرنے پر کوئی جرمانہ عائد نہیں کرتی، اس لیے جس شخص نے بھی اسے واپس کیا ہے، اس پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوتا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید