قلات کے علاقے شاہ مردان میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر جوان شہید ہوگئے۔
دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملے کی کوشش 15 اور 16 نومبر کی درمیانی رات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔