نگراں وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر داخلہ نے اپنا استعفیٰ 13 دسمبر کو نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو پیش کیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے آج سرفراز بگٹی کے استعفے کی منظوری دے دی۔ سرفراز بگٹی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔