پڑوسی ملک بھارت کے شہر ممبئی کے ایک رہائشی نے 2023ء میں پاکستانی 1 کروڑ 43 لاکھ روپے سے زائد کا کھانا آرڈر کیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوڈ ڈیلیوری سروس نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس کا مقصد بھارت میں کھانوں کے رجحان اور ترجیحات معلوم کرنا تھا۔
کھانا ڈیلیور کرنے والی سروس اپنی سالانہ رپورٹ کا جائزہ کر کے خود دنگ رہ گئی۔
فوڈ ڈیلیوری سروس کے مطابق ممبئی کے 1 صارف نے پورے سال میں بھارتی مالیت کے مطابق 42.3 لاکھ روپے (یعنی 1 کروڑ 43 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) کے کھانے کے آرڈرز دیے۔
فوڈ ڈیلیوری سروس کی سالانہ رپورٹس کے مطابق انہیں سب سے زیادہ آرڈر بریانی کے موصول ہوئے جبکہ کیک، گلاب جامن اور پیزا کی ڈیمانڈ بھی زیادہ رہی۔