• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ اسٹار کڈز کی پرفارمنس کے چرچے


بالی ووڈ اسٹارز سیر ہیں تو ان کے بچے بھی سوا سیر نکلے، اسکول کی سالانہ تقریب میں زبردست پرفارمنس کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول ایونٹ  میں بالی ووڈ فنکاروں کے بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اسکول فنکشن میں شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام خان نے خوب رنگ جمایا،  امیتابھ بچن کی پوتی ارادھیا بچن کی پُراعتماد پرفارمنس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے چھوٹے نواب تیمور علی خان نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ارادھیا بچن کی اداکاری کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم دی آرچیز میں اداکاری کرنے والے اسٹار کِڈز سے بہتر قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید