• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاری کے باعث گیارہویں کے بعد تعلیم ادھوری رہ گئی تھی: کرینہ کپور

کرینہ کپور---فائل فوٹو
کرینہ کپور---فائل فوٹو

 بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے اپنی تعلیم مکمل نہ کرنے کا آج بھی افسوس ہے، اسی تجربے کے باعث میں چاہتی ہوں کہ دونوں بیٹے پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں اور اس کے بعد اپنے شوق کو بطور کیریئر اپنائیں۔

ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے بتایا کہ میں نے گیارہویں جماعت کے بعد تعلیم جاری نہیں رکھی اور فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے باعث میری تعلیم ادھوری رہ گئی۔

 اداکارہ نے کہا کہ تعلیم مکمل نہ کرنا ایسی بات ہے جو آج بھی میرے ذہن میں رہتی ہے اور مجھے اس کا افسوس ہے۔

کرینہ کپور نے کہا کہ مجھے اس وقت اداکاری کا شوق تھا اور میں فلموں میں آ کر خود کو ایک اداکارہ کے طور پر منوانا چاہتی تھی، اسی لیے میں نے اپنے دل کی آواز پر عمل کرتے ہوئے فلمی کیریئر کو ترجیح دی۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنی تعلیم کے تجربے کی وجہ سے میں اپنے بیٹوں تیمور اور جے کے حوالے سے زیادہ واضح سوچ رکھتی ہوں، میں چاہتی ہوں کہ دونوں پہلے اپنی تعلیم مکمل کریں اور پھر زندگی میں جس شعبے کو پسند کریں، اسے اختیار کریں۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور نے 2000ء میں فلم ریفیوجی سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا، بعد ازاں انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کر کے بھارتی فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام بنایا۔

کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان نے 2012ء میں شادی کی تھی، ان کے ہاں 2016ء میں تیمور اور 2021ء میں جے کی پیدائش ہوئی۔

دوسری جانب کرینہ کپور کی نئی فلم دائرہ (Daayra) بھی رواں ماہ 18 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

میگھنا گلزار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس تحقیقاتی کرائم تھرلر فلم میں کرینہ کے ساتھ پرتھوی راج سُکمارن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید