پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جنرل فیض (سابق ڈی جی آئی ایس آئی) کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے اچھے تعلقات تھے، وہ جنرل فیض کو سپورٹ کرتے اور ان کی مدد کرتے تھے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ کوئی آپ کو لے کر آئے اور آپ اس کی نہ سنیں تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ سارا وقت کسی سے اپنی خدمت نہیں کرا سکتے، کچھ سننا بھی پڑتا ہے۔
پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلے یک طرفہ نہیں ہوتے، خان صاحب اپنی مرضی کراتے تھے اور کسی کی رائے نہیں لیتے تھے۔
سربراہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے کہا کہ سابق وزیراعظم اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی کرتے تھے۔