پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ انتخابات کےلیے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنا ضروری ہے۔
جیونیوز کے پروگرام نیاپاکستان میں گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہماری خاموشی کمزوری نہیں بلکہ سیاسی تربیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کا ہمیشہ مفاہمت پر یقین رہا ہے، سابق صدر نے سیاسی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔
پی پی ترجمان نے مزید کہا کہ مارنے یا جیل میں ڈالنے کی سیاست آصف زرداری کی نہیں، ہمارا آج بھی لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری خاموشی ہماری کمزوری نہیں سیاسی تربیت ہے، آصف زرداری کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔
شازیہ مری نے یہ بھی کہا کہ آصف علی زرداری نے کہا تھا محسن نقوی کو بیٹے کی طرح سمجھتے ہیں مگر یہ نہ سمجھیں کہ وہ ہمارے کام کرے گا۔