• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا: ٹرانس جینڈرز کا ماحولیاتی مسائل کی طرف توجہ دلانے کیلئے انوکھا اقدام

فائل فوٹو
فائل فوٹو

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی نے ملک کے گنجان آباد اور آلودہ شہروں میں درپیش ماحولیاتی مسائل کی طرف توجہ دلانے کے لیے ایک انوکھی اور دلچسپ تقریب کا انعقاد کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ کی کچی آبادیوں کے مرکز میں ٹرانس جینڈر کمیونٹی نے ایک فیشن شو کا انعقاد کیا جس میں ٹرانس جینڈرز نے پلاسٹک کی بوتلوں اور پلاسٹک کی دیگر اشیاء سے تیار کردہ لباس پہن کر ’کیٹ واک‘ کی۔

ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی ڈی فیکٹو لیڈر کے طور پر خدمات انجام دینے والی ماما اتھا نے کہا کہ اس تقریب کے انعقاد کا مقصد اپنے اردگرد موجود ماحولیاتی مسائل کی طرف توجہ دلانا اور معاشرے کے روایتی تصورات کو چیلنج کرنا ہے۔

مسلم اکثریتی ملک انڈونیشیا میں ہم جنس پرستی ناقابل قبول ہے لیکن اس کے باوجود بھی اس طرح ایک تقریب کا انعقاد ہونے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں کی ٹرانس جینڈر کمیونٹی بہت باہمت اور پُرعزم ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید