کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 1 روپے 72 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
پاور ڈویژن کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی آج سماعت کرے گی۔
درخواست گزشتہ مالی سال کی دوسری اور تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
نیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی کی مد میں بجلی 47 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا نے بتایاہے کہ تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1 روپے 25 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کا یہ بھی کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت کی گئی ہے۔