• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک، نیپرا تحقیقاتی رپورٹ

کراچی میں لوڈشیڈنگ کی ذمہ دار کے الیکٹرک، نیپرا تحقیقاتی رپورٹ 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ،این این آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی تحقیقاتی ٹیم نے گزشتہ دنوں کراچی میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اپنی رپورٹ جمع کرادی۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وائس چیئرمین نیپرا اور دیگر ممبران بھی شریک ہوئے جبکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پررپورٹ پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ میں لوڈ شیڈنگ کی مکمل ذمہ داری کراچی میں بجلی کی تقسیم کار کمپنی کے الیکٹرک پر عائد کی گئی ہے اور کہا گیا کہ کے الیکٹرک نے لائسنس کی خلاف ورزی کی۔

لائسنس کے تحت کے الیکٹر ک صارفین کو بجلی فراہمی کی پابند ہے، پاورپلانٹس کو تیل کی عدم دستیابی کے ذمہ دار صارفین نہیں۔ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں نیپرا ٹیم نے 4 روز تک انکوائری کی تھی، ٹیم نے کے الیکٹرک کی بجلی پیداوار و لوڈشیڈنگ کا ڈیٹا حاصل کیا تھا اور کے الیکٹرک کے صارفین سے بھی ملاقات کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کریگی۔ ترجمان نیپرا نے بتایا کے ابھی اس بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

تازہ ترین