بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے بیٹے کی جانب سے انکے اسٹائل کو کاپی کرنے پر اپنا ردِعمل دے دیا۔
شاہ رخ خان راجکمار ہیرانی کی کامیڈی ڈرامہ فلم ڈُنکی میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے، لیکن انکے بیٹے نے اپنے سالانہ اسکول فنکشن کے موقع پر والد کے اسٹائل کو کاپی کرکے سب کو حیران کردیا۔
ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران شاہ رخ خان سے انکے مداح نے شاہ رخ اور انکے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ اس پر کیا کہنا چاہیں گے، ابرام تو بہت تیز جارہے ہیں؟
اس سوال کا شاہ رخ خان نے بھی دلچسپ جواب دیا اور کہا کہ ’کیا کریں، یہ ہمارے خون میں شامل ہے۔‘
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بالی ووڈ کے بادشاہ کا کہنا تھا کہ ’ہاتھ اٹھ ہی جاتے ہیں، کبھی دعا میں تو کبھی گلے لگانے کےلیے۔‘
ایک اور مداح کے سوال پر ردِ عمل دیتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا کہ ’اب کیا کریں، پورے خاندان کو گلے لگانا اچھا لگتا ہے۔‘