• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹری موسیقی کی لیجنڈ ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں چل بسیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی گلوکارہ اور کنٹری موسیقی کی لیجنڈ ڈولی پارٹن 80 برس کی عمر میں چل بیسں، گلوکارہ مختصر عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں۔

ڈولی پارٹن نے اپنے طویل اور شاندار فنی کیریئر کے دوران 10 کروڑ سے زائد ریکارڈ فروخت کیے، 3 ہزار سے زیادہ گانے لکھے اور تقریباً 50 اسٹوڈیو البمز جاری کیں۔

انہوں نے موسیقی کے ساتھ ساتھ فلمی دنیا میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور عالمی سطح پر منفرد مقام بنایا۔

ڈولی پارٹن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نیویارک کی مشہور ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ کو گلابی روشنیوں سے روشن کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید