• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ نے چہرے پر چوٹ کی وجہ بتادی

---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
---تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے چہرے پر آنے والی شدید چوٹ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے گھریلو تشدد کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔

آئمہ بیگ نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں بتایا کہ میں حادثاتی طور پر شیشے کے دروازے سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں آنکھ کے گرد شدید سوجن اور بڑا نیل پڑ گیا۔

گلوکارہ نے کہا کہ میں دوسری جانب دیکھ رہی تھی اور اچانک مڑنے پر سامنے موجود شیشے کا دروازہ نظر نہیں آیا، جس سے میرا چہرہ شیشے سے جا ٹکرایا، شدید درد کے باعث مجھے چند لمحوں کے لیے بلیک آؤٹ بھی محسوس ہوا۔

آئمہ بیگ نے مداحوں سے سوجن اور درد میں کمی کے لیے دعا کی اپیل کی۔

گلوکارہ نے ان مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خیریت دریافت کی، وہ ان لوگوں کے رویے پر جذباتی ہوگئیں جن سے انہیں مشکل وقت میں ساتھ دینے کی توقع تھی لیکن انہوں نے رابطہ نہیں کیا۔

آئمہ بیگ نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ ایسے لوگوں کو اپنی زندگی سے دور کردیں جو صرف خوشی کے وقت ساتھ رہتے ہیں لیکن غم، بیماری یا کمزوری کے دوران حمایت نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں لوگوں کا رویہ دیکھنا چاہیے اور یہ سمجھنا چاہیے کہ جو لوگ برے وقت میں خیریت تک دریافت نہیں کرتے، وہ مستقبل میں بھی مشکل وقت میں ساتھ نہیں دیں گے۔

آئمہ بیگ نے مداحوں کی جانب سے ملنے والی محبت، دعاؤں اور نیک تمناؤں پر اظہارِ تشکر کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید