• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور میں کمسن بچوں کی ویڈیو بنانے کے کیس میں تینوں ملزمان بری


8 سال قبل پنجاب کے ضلع  قصور میں کمسن بچوں کی ویڈیوز بنانے والے تینوں ملزمان بری ہو چکے ہیں۔

دو سال قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مقدمہ ہائیکورٹ میں آیا تو دو رکنی بینچ نے ملزمان کی عمر قید کالعدم قرار دے کر بری کرنے کا حکم دیا۔ دو ملزمان علیم آصف اور وسیم بھی رہا ہو چکے ہیں۔

آج سے 8 سال قبل ضلع قصور سے بچوں کی ویڈیوز بنانے والے گروہ کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

قومی خبریں سے مزید