کراچی میں بھی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور مسلم لیگ (ن) کے معاملات اب تک حل طلب ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان شہباز شریف کو کراچی سے این اے 242 کی نشست بھی دینے کو بھی تیار نہیں، جہاں سے ایم کیو ایم پچھلے الیکشن میں چوتھے نمبر پر رہی تھی۔
2018 کے انتخابات میں شہباز شریف اس حلقے سے دوسرے نمبر پر رہے تھے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فیصل واوڈا صرف 723 ووٹوں کی سبقت سے یہ نشست جیت گئے تھے۔
تیسرے نمبر پر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے عابد حسین تھے جبکہ ایم کیو ایم کے اسلم شاہ کا چوتھا نمبر تھا۔
اسی نشست پر ضمنی الیکشن پیپلز پارٹی کے قادر مندوخیل نے جیت لیا تھا، مسلم لیگ ن کے مفتاح اسماعیل دوسرے، مصطفیٰ کمال چوتھے اور ایم کیو ایم چھٹے نمبر پر رہی تھی۔
ایم کیو ایم سے بات چیت کے لیے شہباز شریف کے کراچی جانے کا امکان ہے۔