لاہور میں اسموگ کی صورتِحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔
لاہور آج 433 پرٹیکیولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کا پہلا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔
لاہور چند گھنٹے پہلے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر تھا۔
اتوار کی چھٹی کے باوجود پنجاب کے دارالخلافہ میں آلودگی میں کمی نہ آ سکی۔
ملک کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے تمام اقدامات بے کار نظر آتے ہیں۔